چنیوٹ : پہلی بار ڈپٹی کمشنر سمیت تینوں اسسٹنٹ کمشنرز خواتین تعینات
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) چنیوٹ میں پہلی مرتبہ ڈپٹی کمشنر سمیت تینوں تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنرز کے عہدوں پر خواتین افسران تعینات کر دی گئی ہیں۔
عائشہ رضوان بطور ڈپٹی کمشنر، شائستہ منور جبین اسسٹنٹ کمشنر چنیوٹ، شینا اعظم اسسٹنٹ کمشنر بھوانہ اور حبیبہ بلال اسسٹنٹ کمشنر لالیاں خدمات انجام دے رہی ہیں۔ ضلع میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اور سول ڈیفنس آفیسر کے عہدوں پر بھی خواتین افسران تعینات ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments