رنجش پر قیمتی گائے کو زہر دیکر ہلاک کرنے کا الزام، متاثرہ خاندان کا تحفظ کا مطالبہ

رنجش پر قیمتی گائے کو زہر دیکر ہلاک کرنے  کا الزام، متاثرہ خاندان کا تحفظ کا مطالبہ

بلوچنی(نمائندہ دنیا) تھانہ کھرڑیانوالہ کی حدود میں مقدمہ بازی کی رنجش پر مخالفین کی جانب سے پانچ لاکھ روپے مالیت کی گائے کو مبینہ طور پر زہر دے کر ہلاک کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔۔۔

 تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 74 رب لوہکے میں میاں عرفان نے الزام عائد کیا کہ شہزاد اور جعفر گروپ نے رنجش کی بنا پر ان کی پانچ لاکھ روپے مالیت کی گائے کو زہر دے کر ہلاک کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ملزمان دھمکیاں دیتے ہیں۔متاثرہ خاندان نے حکام سے مطالبہ کیا کہ واقعہ کا نوٹس لے کر ملز موں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے اور ان کے اہل خانہ کی جان، مال اور عزت و آبرو کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...