سکریپ ڈیلرز کو سی سی ٹی وی ، شناختی ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

سکریپ ڈیلرز کو سی سی ٹی وی ، شناختی ریکارڈ رکھنے کی ہدایت

سکریپ بیچنے والے ہر شخص کی تصویر اور قومی شناختی کارڈ کا مکمل ریکارڈ رکھنے پر اتفاق

جڑانوالہ(نمائندہ دنیا) تھانہ سٹی کے ایس ایچ او انسپکٹر مظفر کھوکھر نے چوری شدہ مال کی خرید و فروخت کی روک تھام کے سلسلے میں سکریپ کباڑیہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے خصوصی اجلاس کیا۔ اجلاس میں ایسوسی ایشن کے صدر محمد افضل، نائب صدر محمد سرور، جنرل سیکرٹری زاہد محمود اور دیگر ممبران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس ایچ او مظفر کھوکھر نے ہدایت کی کہ تمام سکریپ شاپس پر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں جبکہ سکریپ فروخت کرنے والے ہر شخص کی تصویر اور قومی شناختی کارڈ کا مکمل ریکارڈ محفوظ رکھا جائے تاکہ چوری شدہ مال فروخت کرنے والے افراد کی بروقت شناخت ممکن ہو سکے اور ایسے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔ شرکاء نے ہدایات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی، جبکہ شہری حلقوں نے بھی اس اقدام کو جرائم کی روک تھام کے لیے مثبت اور مؤثر قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...