کمالیہ : زمینی کٹاؤ جاری، ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی دریا برد
متاثرہ علاقوں کے کاشتکار شدید تشویش میں مبتلا ،مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال
کمالیہ(نمائندہ خصوصی) دریائے راوی میں حالیہ دنوں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد اگرچہ پانی میں کمی آ چکی ہے ، تاہم زمینی کٹاؤ کا سلسلہ تاحال جاری ہے ، جس کے باعث دریا کے کنارے واقع ہزاروں ایکڑ قیمتی زرعی اراضی دریا برد ہونے لگی ہے ۔ متاثرہ علاقوں کے کاشتکار شدید تشویش میں مبتلا ہیں اور اپنے مستقبل کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال کا شکار ہیں۔مقامی کاشتکاروں کے مطابق دریائے راوی نے متعدد مقامات پر اپنا قدرتی رخ تبدیل کرتے ہوئے آبادیوں کی جانب بہاؤ اختیار کر لیا ہے۔
جس کے باعث نہ صرف زرعی زمینیں تیزی سے کٹاؤ کا شکار ہو رہی ہیں بلکہ قریبی دیہات اور رہائشی آبادیوں کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری حفاظتی اقدامات نہ کیے گئے تو مزید زرعی رقبہ اور رہائشی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں۔متاثرین نے حکومت پنجاب، محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے راوی کو اس کے اصل اور محفوظ رخ پر واپس لانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی بند، اسپرز اور دیگر تکنیکی اقدامات کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments