مزدور تنظیموں کی جماعت اسلامی کے احتجاج کی حمایت
مزدوروں، کسانوں اور شہریوں سے 7اگست کو احتجاج میں شرکت کی اپیل
فیصل آباد(سٹی رپورٹر) شہر کی مختلف مزدور تنظیموں کے نمائندوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے 7 اگست کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف ہونے والے احتجاج کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ المرکز الاسلامی چنیوٹ بازار میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی امیر جماعت اسلامی محبوب الزماں بٹ نے مزدور تنظیموں، لیبر فیڈریشنز، ٹریڈ یونینز، ٹرانسپورٹرز اور سرکاری ملازمین کی یونینز کے نمائندوں کو احتجاج میں شرکت کی دعوت دی۔اجلاس میں مقامی رہنما چوہدری محمد سلیم، یاسر اقبال کھارا، صدر نیشنل لیبر فیڈریشن میاں اعجاز حسین، کنوینر لیبر ایکشن کمیٹی ملک نذیر احمد اور دیگر بھی موجود تھے۔
محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل ردوبدل عوام کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن رہا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت آئی ایم ایف کے دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے قومی مفاد میں فیصلے کرے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت دو سال کے لیے پٹرول کی زیادہ سے زیادہ قیمت 225 روپے فی لیٹر مقرر کر دے تو ملکی معیشت میں بہتری آ سکتی ہے ۔مزدور رہنماؤں نے جماعت اسلامی کے ملک گیر احتجاج کی مکمل حمایت کرتے ہوئے مزدوروں، کسانوں اور شہریوں سے 7 اگست کے احتجاج میں بھرپور شرکت کی اپیل بھی کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments