پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے تربیتی سیمینار میں نوجوانوں کو قومی خدمت کا پیغام
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )محکمہ سول ڈیفنس کے زیر اہتمام پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور کا آگاہی و تربیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ماہم آصف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق عثمان، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر فرحان مرزا، محکمہ تعلیم کے افسران، اساتذہ، طلبہ اور رضاکاروں نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے بتایا کہ ضلع میں چھ ہزار سے زائد رضاکار رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں جبکہ چار ہزار سے زائد افراد کو عملی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے نوجوانوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے رجسٹرڈ رضاکاروں میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments