ڈی ایس پی جاوید اختر کی کھلی کچہری، شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کی ہدایت
کمالیہ (نمائندہ دنیا) جامع مسجد تھانہ سٹی کمالیہ میں ڈی ایس پی سرکل کمالیہ جاوید اختر کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں اور سائلین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
کھلی کچہری کا مقصد عوامی مسائل سننا، پولیس سے متعلق شکایات کا ازالہ کرنا اور شہریوں کو بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنانا تھا۔اس موقع پر مختلف علاقوں سے آئے شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں، جنہیں ڈی ایس پی جاوید اختر نے توجہ سے سنا اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی فوری کارروائی اور میرٹ کے مطابق ازالے کے احکامات جاری کیے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments