ٹھیکری والا میں ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں میں اضافہ، شہریوں کا پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ
پینسرہ (نمائندہ دنیا )تھانہ ٹھیکری والا کی حدود میں گزشتہ دو روز کے دوران ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں کے بعد شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مختلف واقعات میں شہری نقدی، موبائل فون اور طلائی زیورات سے محروم ہو گئے ، جبکہ ایک پیزا ڈیلیوری بوائے سے بھی ہزاروں روپے مالیت کا آرڈر چھین لیا گیا۔ مہتاب ارشد، سکنہ 78 ج۔ب جودی، اپنے گھر جا رہے تھے کہ طوطا سائیں دربار کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے انہیں روک کر نقدی اور موبائل فون چھین لیا اور فرار ہو گئے ۔ایک اور واردات میں احسن ولد عنایت، سکنہ 84 ج۔ب، 84 ج ب سے 85 ج۔ب جا رہے تھے کہ دو مسلح موٹر سائیکل سواروں نے انہیں اسلحہ کے زور پر روک کر پانچ ہزار روپے نقدی، موبائل فون، ان کی ساس کے کانوں سے بالیاں اور تقریباً ڈیڑھ تولہ طلائی زیورات چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔دریں اثنا پینسرہ کے قریب ایک پیزا ڈیلیوری بوائے سے بھی تقریباً 25 ہزار روپے مالیت کا آرڈر چھین لیا گیا۔شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سی پی او فیصل آباد اور آر پی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کریک ڈاؤن کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments