یوتھ انوویشن مقابلہ: جی سی ویمن یونیورسٹی کے 3 منصوبے منتخب
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین کی کامیاب طالبات اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبات نے پنجاب یوتھ انوویشن اینڈ انکیوبیشن مقابلہ 2026 میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے اپنے تین جدید منصوبے ڈویژنل مرحلے کے لیے شارٹ لسٹ کرا لیے ۔ یونیورسٹی کے بزنس انکیوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام منتخب ہونے والے منصوبوں میں شعبہ کمپیوٹر سائنس کی طالبہ حمنہ طاہر کا ’’ہوم آٹومیشن سسٹم‘‘، خنساء مریم کا ’’ہسپتال سینیٹائزنگ روبوٹ‘‘ جبکہ شعبہ نیوٹریشنل سائنسز کی طالبہ صبا پروین کا \"ویٹارائز\" شامل ہے ۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کنول امین (تمغئہ امتیاز) نے انچارج بزنس انکیوبیشن سنٹر ڈاکٹر عائشہ امتیاز، کامیاب طالبات اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ منتخب منصوبے طالبات کی صلاحیت، تحقیقی رجحان اور اختراعی سوچ کا عملی مظہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں میں تحقیق، جدت اور کاروباری مواقع کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز کے ذریعے بھرپور حوصلہ افزائی کر رہی ہے ، جبکہ یونیورسٹی بھی طالبات کو عملی تربیت اور نئے آئیڈیاز کو حقیقت کا روپ دینے کے مواقع فراہم کر رہی ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ منتخب طالبات مقابلے کے آئندہ مراحل میں بھی نمایاں کامیابی حاصل کرکے یونیورسٹی اور پنجاب کا نام روشن کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments