این اے 100 میں ٹوٹی سڑکیں، بارشوں سے مشکلات
سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں، طلبہ، مریضوں کو پریشانی
پینسرہ (نمائندہ دنیا )قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 100 کے مختلف علاقوں خصوصاً چک نمبر 67 ج۔ب سدھار اور گرد و نواح میں سڑکوں کی خستہ حالی شہریوں کے لیے شدید مشکلات کا باعث بن گئی ہے ۔ ملاں پور روڈ، جھنگ روڈ، نیو سبز منڈی تا تارنگ روڈ، نیو سبز منڈی تا سدھار، سدھار تا 65 ج ب روڈ، چھوٹا بائی پاس اور سیم نہر کے کنارے واقع سڑکیں طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، جبکہ حالیہ مون سون بارشوں نے صورتحال مزید سنگین بنا دی ہے ۔بارشوں کے بعد سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے شہریوں، طلبہ، مریضوں، تاجروں اور ٹرانسپورٹ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
سدھار کا مرکزی بازار اور ملاں پور روڈ سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہیں، جہاں روزانہ سینکڑوں افراد آمدورفت میں دشواری کا شکار ہو رہے ہیں۔مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ کئی برسوں سے سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے اعلانات تو کیے جاتے رہے ، مگر عملی اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں، جس کے باعث بنیادی انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہو چکا ہے ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب، کمشنر فیصل آباد اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ حلقہ این اے 100 کی خستہ حال سڑکوں کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر و مرمت کر کے عوام کو درپیش مشکلات کا فوری ازالہ کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments