فیسکو ٹھیکریوالا سب ڈویژن: پاور ورکرز یونین کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

فیسکو ٹھیکریوالا سب ڈویژن: پاور ورکرز  یونین کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

پینسرہ (نمائندہ دنیا )آل پاکستان ہائیڈرو الیکٹرک پاور ورکرز یونین(سی بی اے) ٹھیکریوالا سب ڈویژن، فیسکو فیصل آباد کے نومنتخب عہدیداران کو دوست احباب، ساتھی ملازمین اور یونین کارکنان کی جانب سے مبارکباد پیش کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

چیئرمین رانا عدنان، وائس چیئرمین محمد افتخار، سیکرٹری رانا رضوان اور جوائنٹ سیکرٹری محمد آفتاب احمد کو منتخب ہونے پر مختلف شخصیات نے مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ایس ڈی او ٹھیکریوالا سب ڈویژن عمران اسلم، سابق چیئرمین رانا قمر، غلام دستگیر جٹ، محمد بابر سہیل، ڈائریکٹر ایکٹو سکولز عابد ندیم، شیخ غلام دستگیر، شیخ محمد رفیق، 78 ج ب جودی والے کے معززین اور سب ڈویژن کے ملازمین بھی موجود تھے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...