فیصل آباد چیمبر میں موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار

فیصل آباد چیمبر میں موٹروے پولیس کا روڈ سیفٹی سیمینار

ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک نے شرکاء کو قوانین سے متعلق خطاب کیا

شورکوٹ (نمائندہ دنیا )نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس ایم فور سیکٹر ون کے زیر اہتمام فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں روڈ سیفٹی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں کاروباری برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔سیمینار کے مہمان خصوصی ڈی آئی جی موٹروے پولیس دار علی خٹک نے شرکاء کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ سیٹ بیلٹ کے استعمال، مقررہ رفتار کی پابندی اور ٹریفک قوانین پر عمل سے سڑک حادثات میں نمایاں کمی لائی جا سکتی ہے ۔اس موقع پر صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فاروق یوسف شیخ اور سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ نے مہمان خصوصی کا خیرمقدم کرتے ہوئے روڈ سیفٹی آگاہی مہم کو سراہا۔ سیمینار کے اختتام پر شرکاء نے محفوظ سفری ماحول کے فروغ اور ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کے لیے ہر ممکن تعاون کے عزم کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...