مون سون میں نکاسیٔ آب پر سمجھوتہ نہیں ہوگا:ایم ڈی واسا
ڈیوٹی سے غیر حاضر افسرا ور ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی ہو گی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا فیصل آباد ثاقب رضا نے مون سون سیزن کے دوران تمام افسر اور عملے کو اپنے مقررہ پوائنٹس پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر پونڈنگ پوائنٹ پر مشینری ہر وقت آپریشنل رہنی چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ بارشوں کے دوران نکاسیٔ آب کی معیاری سروسز کی فراہمی اولین ترجیح ہے اور اس معاملے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ تمام پونڈنگ پوائنٹس پر تعینات عملہ مکمل یونیفارم میں موجود رہے ، جبکہ ڈیوٹی سے غیر حاضر افسرا ور ملازمین کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ تمام ڈسپوزل سٹیشنز اپنی مکمل استعداد کے ساتھ فعال رکھے جائیں اور بجلی کی بندش کی صورت میں فوری طور پر جنریٹرز سمیت متبادل توانائی کے ذرائع استعمال کیے جائیں۔ثاقب رضا نے مزید کہا کہ مون سون سیزن کے دوران آپریشنز سے متعلق تمام افسر اور عملے کی چھٹیاں منسوخ رہیں گی اور بارش کے دوران ہر اہلکار کو مکمل طور پر متحرک اور مستعد رہنا ہوگا۔ انہوں نے ڈرینج ڈویژن کو مین چینل تھری اور چینل ڈی فور کی مسلسل مشینری کے ذریعے صفائی اور نکاسیٔ آب کا عمل جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments