ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری مسائل سنے

ڈی پی او چنیوٹ کی جامع مسجد میں کھلی کچہری مسائل سنے

کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر کارروائی کے بعد فالو اپ رپورٹ پیش کرنیکا حکم

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق کمیونٹی پولیسنگ کے فروغ کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چنیوٹ ڈاکٹر نوید عاطف نے جمعۃ المبارک کے موقع پر جامعہ مسجد ابراہیم گلشن چنیوٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔کھلی کچہری میں ایس ایچ او سٹی، انچارج کمپلینٹ سیل، دیگر پولیس افسران اور نمازیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈی پی او نے شہریوں کے مسائل سنے ، متعلقہ افسران کو فوری دادرسی کی ہدایت جاری کی اور کمپلینٹ سیل کو درخواستوں پر کارروائی کے بعد فالو اپ رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔ انہوں نے پنجاب پولیس کی مختلف سروسز اور نئے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ مسجد میں کھلی کچہری کا انعقاد سنت نبوی ﷺ کے مطابق عوام تک رسائی کا مؤثر ذریعہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلاجھجھک جرائم، سماجی برائیوں یا پولیس سے متعلق شکایات درج کرائیں، ان کا ازالہ ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...