لائیوسٹاک کمپلیکس میں جدید ایکسرے مشین و آپریشن تھیٹر فعال
جدید آلات کے استعمال سے مویشیوں کی بروقت اور معیاری تشخیص ممکن ہوگی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام لائیوسٹاک کمپلیکس، سول ویٹرنری ہسپتال میں نئے قائم ہونے والے ایکس رے اور آپریشن تھیٹر میں پورٹیبل ویٹرنری ایکس رے مشین اور پیشنٹ مانیٹر کی تنصیب کے بعد ان کے مؤثر استعمال کے حوالے سے عملی تربیتی سیشن منعقد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام میں فیصل آباد ڈویژن کے تمام اضلاع سے ویٹرنری افسروں نے شرکت کی۔متعلقہ کمپنی کے ماسٹر ٹرینر نے شرکاء کو جدید ایکس رے آلات کی تنصیب، مریض کی مانیٹرنگ، احتیاطی تدابیر اور آلات کی معمول کی دیکھ بھال کے بارے میں تفصیلی عملی تربیت فراہم کی۔
تربیتی سیشن کی نگرانی ڈائریکٹر لائیوسٹاک حیدر علی خان نے کی، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر روبینہ انجم اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر سہیل احمد انجم بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک حیدر علی خان نے کہا کہ جدید تشخیصی سہولیات کی فراہمی اور ویٹرنری افسروں کی عملی استعداد کار میں اضافہ محکمہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جدید آلات کے استعمال سے مویشیوں کی بروقت اور معیاری تشخیص ممکن ہوگی، جس سے مویشی پال حضرات کو بہتر ویٹرنری خدمات میسر آئیں گی اور شعبہ لائیوسٹاک مزید مضبوط ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments