سول ڈیفنس ریزیلینس کور کا سیمینار ، حالات سے نمٹنے کی تربیت
حکومت ایک مضبوط اور باصلاحیت ریزیلینس فورس کی تشکیل کیلئے کوشاں :ماہم آصف
کمالیہ (نمائندہ دنیا ) سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے زیر اہتمام گورنمنٹ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ برائے خواتین میں آگاہی و تربیتی سیمینار منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر و کنٹرولر سول ڈیفنس ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔سیمینار میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر طارق عثمان، ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن راحیلہ جمیل، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز محمد کاشف سعید، تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ، طلبہ و طالبات اور سول ڈیفنس ریزیلینس کور کے وارڈنز نے شرکت کی۔ ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر محمود حسین گل نے بتایا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے تحت ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں 6 ہزار سے زائد وارڈنز کی رجسٹریشن اور 4 ہزار سے زائد افراد کو عملی تربیت فراہم کی جا چکی ہے۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ سول ڈیفنس کی تربیت نوجوانوں میں احساسِ ذمہ داری، نظم و ضبط اور ہنگامی حالات میں دوسروں کی مدد کا جذبہ پیدا کرتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ایک مضبوط اور باصلاحیت ریزیلینس فورس کی تشکیل کے لیے کوشاں ہے جو کسی بھی ہنگامی صورتحال میں انتظامیہ کے شانہ بشانہ عوام کی خدمت کر سکے ۔ سیمینار میں ابتدائی طبی امداد، فائر سیفٹی اور حفاظتی اقدامات سے متعلق معلوماتی و تربیتی اسٹالز بھی لگائے گئے ، جبکہ تقریب کے اختتام پر تربیت مکمل کرنے والی طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments