سابقہ دشمنی :شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

سابقہ دشمنی :شہری کو بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا

ملز موں نے سمیر علی کو ڈنڈوں سے مارا ،سنگین نتائج کی دھمکیاں

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ دشمنی کی بنا پر شہری کو قابو کرکے بدترین تشدد کا نشانہ بنادیا گیا۔تھانہ بٹالہ کالونی کے علاقے بابر چوک میں سمیر علی نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے سابقہ رنجش کی بناپر اسے قابو کر لیا اور ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ بدترین تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کر دیا گیا اور اس دوران قتل سمیت دیگر سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی گئیں۔ تاہم پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...