ادھار سامان دینے سے انکار،دکاندار پر فائرنگ کر دی
ملزم نے امجد علی سے کریانہ کا ادھار سامان مانگاانکار پر طیش میں آ گیا
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)ادھار سامان دینے سے انکار کرنے پر دکاندار کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا گیا۔تھا ہ ساہیانوالہ میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے راشد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کے بھائی امجد علی سے کریانہ کا ادھار سامان مانگا۔ جسے ادھار سامان دینے سے انکار کیا گیا تو ملزم طیش میں آگیا اور اس کے بھائی کو فائرنگ کرکے لہولہان کردیا اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments