ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی امور کا جائزہ
متعلقہ محکموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور باہمی رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایت
چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد احمر علی نے ایس پی انویسٹی گیشن محمد عثمان ملک اور پاک آرمی کے میجر ارتضیٰ کے ہمراہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز، متعلقہ محکموں، سکیورٹی اداروں، کسٹمز، ایکسائز، نارکوٹکس، پیرا، انڈسٹریز، سول ڈیفنس، آر ٹی اے ، ٹریفک پولیس اور ہائی وے پولیس کے افسروں ا و رنمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں بیوٹیفکیشن، ترقیاتی منصوبوں، پرائس کنٹرول، گداگری کے خاتمے ، ٹریفک مینجمنٹ، تجاوزات کے خلاف آپریشن، عوامی سہولیات، سیف سٹی پراجیکٹ، ہورڈنگ، اسمگلنگ، غیر معیاری پیٹرول اور ایل پی جی کی فروخت کے خلاف کارروائی، بجلی چوری، امن و امان، سیکیورٹی صورتحال اور چہلم حضرت امام حسینؓ کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ محکموں کو کارکردگی مزید بہتر بنانے اور باہمی رابطہ مضبوط کرنے کی ہدایت کی، جبکہ شہری مسائل کے حل کے لیے مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر اتفاق کیا گیا۔ پاک آرمی کے افسر نے ضلعی انتظامیہ کی مجموعی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ مؤثر رابطہ کاری سے اہداف کا حصول آسان ہو رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments