ڈپٹی کمشنر ٹو بہ نے واسا سب انجینئرز میں ای بائیکس تقسیم کیں
مون سون کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے واسا کے سب انجینئرز میں حکومت پنجاب کی جانب سے فراہم کردہ ای بائیکس تقسیم کیں تاکہ فیول کی بچت اور فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جا سکے ۔تفصیلات کے مطابق واسا آفس کے دورے کے دوران انہوں نے ادارے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور سیوریج نظام کی بہتری، جدید ڈی سلٹنگ مشین کے مؤثر استعمال، تعمیراتی معیار اور مون سون کے دوران نکاسی آب کے انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments