عالمی معاشی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف دینا ترجیح :شیخ قیصر

عالمی معاشی بحران کے باوجود عوام کو ریلیف دینا ترجیح :شیخ قیصر

بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر مرتب ہو رہے

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )مسلم لیگ (ن) ضلع چنیوٹ کے سینئر رہنما شیخ قیصر محمود چنیوٹی نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بڑھتی جیو پولیٹیکل کشیدگی، خام تیل اور بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات پاکستان پر بھی مرتب ہو رہے ہیں۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں ریلیف پیکیجز، ٹارگٹڈ سبسڈیز اور معاشی اصلاحات کے ذریعے عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے اور حکومت ملکی معیشت کو استحکام اور ترقی کی راہ پر گامزن رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...