الائیڈ ہسپتال کولاکھو ں کا جدید الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر سسٹم عطیہ

الائیڈ ہسپتال کولاکھو ں کا جدید الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر سسٹم عطیہ

الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر سسٹم کی افتتاحی اور ربن کاٹنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر)پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی الائیڈ ہسپتال کی جانب سے عطیہ کیے گئے 30 لاکھ روپے مالیت کے جدید فریش امپورٹ الٹراساؤنڈ کلر ڈوپلر سسٹم کی افتتاحی اور ربن کاٹنے کی تقریب شعبہ ریڈیالوجی میں منعقد ہوئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر محمد فہیم یوسف تھے ، جبکہ صدر پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی ڈاکٹر جعفر حسن مبارک، اظہر حبیب، قاسم عباس، رانا نعیم امجد، سیدہ درِ شہوار، عبدالرحمان بٹ، رانا ضیاء احمد، رانا منیر، آصف اقبال اور سوسائٹی کی ایگزیکٹو باڈی کے دیگر ار کان بھی موجود تھے ۔تقریب کا آغاز سربراہ شعبہ ریڈیالوجی پروفیسر ڈاکٹر عاصم شوکت نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد فہیم یوسف نے پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی کی عوامی خدمت، طبی آلات کی فراہمی اور ہسپتال کی بہتری کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اس منصوبے کو ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...