پیغامِ پاکستان کے عنوان سے مذہبی ہم آہنگی کیلئے سیمینار
ندیم ابراہیم ،مشتاق کمبوہ، ڈاکٹر افتخار نقوی ودیگرکا قومی یکجہتی کے فروغ پرزور
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)بین المذاہب امن کمیٹی کے زیرِ اہتمام ملک میں امن ، بین المذاہب ہم آہنگی، رواداری اور بھائی چارے کے فروغ کیلئے پیغامِ پاکستان کے عنوان سے سیمینار ہوا۔علما، مذہبی و سماجی رہنماؤں نے شرکت کی۔ میزبانی مفتی نصر اللہ عزیز نے کی۔ ممتاز شخصیت بابا مشتاق کمبوہ، ڈاکٹر افتخار نقوی سمیت دیگر رہنماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ چیئرمین بین المذاہب امن کمیٹی ندیم ابراہیم نے خطاب میں کہاپیغامِ پاکستان ایسا قومی بیانیہ ہے جوملک میں امن، برداشت، باہمی احترام اور اتحاد کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔
موجودہ حالات میں معاشرے کو انتشار سے نکالنے کیلئے ضروری ہے کہ پیغامِ پاکستان کو عوام تک پہنچایا جائیاور اسے عام کیا جائے ۔دیگرمقررین نے اس امر پر زور دیا کہ مذہبی و سماجی رہنماؤں کو عوام میں اتحاد، اخوت اور قومی یکجہتی کے فروغ کیلئے بھرپور کردار ادا کرنا چاہئے ۔ بابا مشتاق کمبوہ اور ڈاکٹر افتخار نے بھی بین المذاہب امن کمیٹی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مکاتبِ فکر اور مذاہب کے پیروکار باہمی تعاون سے پاکستان کو امن، محبت، اخوت اور رواداری کا گہوارہ بنانے کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments