نجی تعلیمی ادارے تعلیم کوفروغ دے رہے : آزاد علی تبسم
الفلاح سکولز اینڈ کالجز کے میٹرک پوزیشن ہولڈرزین ماجد کونقد انعام دیا
چک جھمرہ (نامہ نگار )تحصیل جھمرہ کے نامور ادارہ الفلاح سکولز اینڈ کالجز نے اپنی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھرمیدان مار لیا۔ میٹرک کے امتحانات 2026 میں الفلاح سکولز اینڈ کالجز کے ہونہار طالبعلم زین ماجد نے 1161 نمبر حاصل کر تحصیل بھر میں اول پوزیشن حاصل کی۔ ایم پی اے آزاد علی تبسم طالبعلم کی حو صلہ افزائی کے لیے الفلاح کالج پہنچے۔
چیف ایگزیکٹو احسان اللہ وڑائچ اور طالبعلم کو مبارکباد دی اور زین واجد کو گلدستہ پیش کیا اور نقد انعام دیا اس موقع پر انہوں نے کہا کہ نجی تعلیمی ادارے تعلیم کے فروغ کیلئے ہرممکن کردار اداکررہے ہیں۔ الفلاح سکولز اینڈ کالجز نے بھی ہمیشہ تعلیمی میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے اور اس ادارے سے پڑھے ہوئے طالبعلم بیرون ملک اور مختلف محکمہ جات میں اعلیٰ افیسر بنے ہوئے ہیں یہ تحصیل جھمرہ اور ادارے کیلئے اعزاز کی بات ہے۔ دعا گو ہوں کہ یہ اپنے کامیابیوں کو برقرار رکھتے ہوئے اسی طرح محنت اور لگن سے طلبہ و طالبات کو تعلیم کہ زیور سے اراستہ کریں تاکہ جھمرہ کے ساتھ ساتھ پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments