ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوںکا جائزہ

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس، ترقیاتی منصوبوںکا جائزہ

تمام جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،افسروں کو ہدایت

چنیوٹ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی کا اہم اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس چنیوٹ میں منعقد ہوا، جس میں ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان، ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف، کنوینر ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی و رکن صوبائی اسمبلی سید ذوالفقار علی شاہ، رکن صوبائی اسمبلی مولانا محمد الیاس چنیوٹی سمیت پارلیمنٹیرنز کے نمائندگان اور مختلف محکموں کے افسروں نے شرکت کی۔اجلاس میں ہائی ویز، بلڈنگ، ڈویلپمنٹ، صحت، تعلیم، میونسپل کارپوریشنز، ضلع کونسل، سوشل ویلفیئر، آبپاشی، سول ڈیفنس، ریسکیو، زراعت اور لائیو سٹاک سمیت دیگر محکموں کے افسر بھی موجود تھے ۔شرکاء کو ضلع میں جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں اور سکیموں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ منصوبوں کی موجودہ پیش رفت، تکمیل کی رفتار، درپیش مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر عائشہ رضوان نے افسران کو ہدایت کی کہ تمام جاری ترقیاتی منصوبے مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں،ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف نے ضلع میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...