ڈسٹرکٹ جیل میں یومِ آزادی کی تقریب قیدیوں میں پھل اور مٹھائیاں تقسیم
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل رانا عرفان سلیمان نے کہا ہے کہ پاکستان کا قیام مسلمانوں کے حقِ خود ارادیت اور عظیم جدوجہد کی روشن مثال ہے۔
انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ جیل میں یومِ آزادی کے حوالے سے منعقدہ پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ایگزیکٹو یاسر حسن سکھیرا، جیل سٹاف اور قیدیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔رانا عرفان سلیمان نے کہا کہ قیدیوں کی اصلاح، فلاح و بہبود اور ذہنی و روحانی تربیت میں معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments