جڑانوالہ :سوشل سکیورٹی ہسپتال سکولوں میں آزادی تقریبات

جڑانوالہ :سوشل سکیورٹی ہسپتال سکولوں میں آزادی تقریبات

ایم ڈاکٹرفدا حسین نے قومی پرچم لہرایا،کیک بھی کاٹا گیا ،ملی نغمے پیش کیے گئے

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) یومِ آزادی کے موقع پر سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ اور تحصیل بھر کے مختلف بوائز سکولوں میں پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا، جن میں قومی جذبے اور حب الوطنی کا بھرپور اظہار کیا گیا۔سوشل سکیورٹی ہسپتال جڑانوالہ میں 14 اگست کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی، جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر فدا حسین نے قومی پرچم لہرایا۔ تقریب کے دوران یومِ آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا جبکہ ملی نغمے پیش کیے گئے ۔ اس موقع پر ڈاکٹر سعود اشرف، ڈاکٹر مرزا سہیل، ڈاکٹر وقار احمد، ڈاکٹر روبینہ، ڈاکٹر صوبیہ عبدالغفار، ڈاکٹر ثمینہ، نرسنگ اسٹاف اور پیرا میڈیکل عملے نے شرکت کی۔

بعد ازاں شرکا نے یومِ آزادی کے حوالے سے ریلی نکالی اور وطنِ عزیز سے محبت اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔دریں اثناء ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر طارق محمود کی ہدایت پر تحصیل بھر کے بوائز سکولوں میں بھی یومِ آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ اساتذہ اور طلبہ نے بھرپور شرکت کی جبکہ طلبہ نے ملی نغمے ، تقاریر اور ٹیبلو پیش کرکے تحریکِ پاکستان، قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبات کو اجاگر کیا۔تقریبات کے دوران اساتذہ نے طلبہ کو ملکی ترقی، اتحاد اور قومی ذمہ داریوں کے حوالے سے آگاہی دی جبکہ پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...