لائل پور میوزیم فیصل آباد میں یومِ آزادی پر تقریب

لائل پور میوزیم فیصل آباد میں یومِ آزادی پر تقریب

آزادی عظیم قومی نعمت جسے صرف جشن تک محدود نہیں رکھنا چاہیے :مقبول ملک

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)لائل پور میوزیم فیصل آباد میں یومِ آزادی پاکستان کے سلسلے میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈائریکٹر لائل پور میوزیم مقبول ملک نے پروفیسر ڈاکٹر محمد جلال عارف، ‘‘کپل آف فیصل آباد’’ مسٹر اینڈ مسز ناصر، میوزیم آفیسر شہناز محمود، سدرہ شاہ، نبیلہ تبسم، ساجد ستار اور دیگر مہمانوں کے ہمراہ کیک کاٹا۔تقریب میں میوزیم کے افسران، عملے اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور یومِ آزادی کی خوشیوں میں بھرپور انداز میں حصہ لیا۔ڈائریکٹر لائل پور میوزیم مقبول ملک نے کہا کہ آزادی ہمارے لیے ایک عظیم قومی نعمت ہے جسے صرف جشن تک محدود نہیں رکھنا چاہیے بلکہ اس کی حفاظت، ترقی اور استحکام کے لیے عملی کردار ادا کرنا بھی ہر شہری کی ذمہ داری ہے ۔انہوں نے کہا کہ یوم  آ زادی اس عہد کی تجدید کا موقع فراہم کرتا ہے کہ ہم پاکستان کو ایک مضبوط، ترقی یافتہ اور خوشحال ملک بنانے کے لیے اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں نبھائیں گے ۔ پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شرکاء نے قومی یکجہتی اور حب الوطنی کے جذبے کا اظہار کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...