جڑانوالہ میں استحکامِ پاکستان و یکجہتی افواجِ پاکستان سیمینار

جڑانوالہ میں استحکامِ پاکستان و یکجہتی افواجِ پاکستان سیمینار

پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ،ہر قربانی دینے کو تیار ہے : مقررین

جڑانوالہ (نمائندہ دنیا) مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی جڑانوالہ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان و یکجہتی افواجِ پاکستان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ملک و ملت کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں جبکہ پاک فوج کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا گیا۔میاں محمد ہاؤس، ہاؤسنگ کالونی میں سرپرست مرکزی جمعیت اہل حدیث سٹی جڑانوالہ اور ممبر امن کمیٹی ڈویژن جڑانوالہ میاں وقاص خالد کی جانب سے سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لیے ہر قربانی دینے کو تیار ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...