جڑانوالہ میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یومِ آزادی کی تقریبات کیک کاٹنے کی تقاریب منعقد
جڑانوالہ(نمائندہ دنیا)یومِ آزادی پاکستان کے موقع پر جماعت اسلامی جڑانوالہ کے زیر اہتمام دو مختلف مقامات پر پروقار تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جہاں ملکی آزادی کی خوشی میں کیک کاٹے گئے اور وطن عزیز کی ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے دعا کی گئی۔ المرکز الاسلامی کینال روڈ جڑانوالہ میں جشنِ آزادی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر جماعت اسلامی تحصیل جڑانوالہ ڈاکٹر سعید احمد، امیر زون زاہد حسین، باسم سعید اور دیگر کارکنان و معززین نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران یومِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور قیامِ پاکستان کے مقاصد کو اجاگر کیا گیا۔دوسری تقریب ڈھیسیاں ڈیرہ حاجی عبدالقادر پر صمصام قدیر بھٹی، امیدوار چیئرمین یونین کونسل 46، کی دعوت پر منعقد ہوئی جہاں جشنِ آزادی کے سلسلے میں کیک کاٹا گیا جبکہ شرکا کے اعزاز میں پرتکلف کھانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments