مغل ویلفیئر ٹرسٹ میں یومِ آزادی کی تقریب
چک جھمرہ(نامہ نگار)مغل برادری نے مغل ویلفیئر ٹرسٹ جھمرہ روڈ پر 79واں یومِ آزادی پاکستان بھرپور جوش و خروش، جذبئہ حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے ساتھ منایا۔
تقریب میں برادری کے معززین، تنظیمی عہدیداران اور ممبرانِ شوریٰ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب صدر تنظیم مغلیہ و مغل ویلفیئر ٹرسٹ مرزا محمد منیر ہمایوں کی قیادت میں منعقد ہوئی جبکہ سرپرستِ اعلیٰ حاجی محمد دین، سرپرستِ اعلیٰ دوم مرزا محمد اشرف مغل، حاجی عبدالستار مغل، مرزا محمد اسلم، مرزا محمد افضل، مرزا اعظم سلیم دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments