جماعت اسلامی کے ایک ہزارکارکن آج لاہورجائینگے

جماعت اسلامی کے ایک ہزارکارکن آج لاہورجائینگے

وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے میں شرکت، پرامن احتجاج کریں گے :محبوب الزماں

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) جماعت اسلامی کے ضلعی امیر پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور لیوی ٹیکس کے خلاف امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی کال پر آج (اتوار) فیصل آباد سے ایک ہزار سے زائد کارکن لاہور روانہ ہوں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے سامنے ہونے والے پرامن احتجاجی دھرنے میں شرکت کریں گے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ 7 اگست کو ملک بھر میں 500 سے زائد مقامات پر ہونے والے پرامن احتجاج نے عوامی مزاحمت کی ایک نئی مثال قائم کی، جبکہ 16 اگست کو لاہور، کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں ہونے والے دھرنے اس عوامی جدوجہد کا اگلا اہم مرحلہ ثابت ہوں گے ۔پروفیسر محبوب الزماں بٹ نے کہا کہ مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے ، بجلی کے بھاری بلوں، ظالمانہ ٹیکسوں اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف عوام اپنے بنیادی حقوق کے لیے پرامن احتجاج کریں گے ۔ ان دھرنوں میں خواتین، نوجوانوں، تاجروں، مزدوروں، کسانوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...