ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریب
تقریب میں خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل نے خصوصی شرکت کی
فیصل آباد (سٹی رپورٹر)جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی اور یومِ آزادی کے جذبے کو بھرپور انداز میں اجاگر کیا۔تقریب میں خاتون محتسب پنجاب ڈاکٹر نجمہ افضل، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ریحانہ یاسمین، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ڈاکٹر ندیم، صدر ہارٹ سیور فاؤنڈیشن شیخ محمد اشرف، میڈیکل سوشل آفیسر آسیہ فقیر حسین، جنرل سیکرٹری ہارٹ سیور فاؤنڈیشن کاشف فاروق، منیجر عاصمہ مزمل اور دیگر معززین نے شرکت کی۔ اس موقع پر جشنِ آزادی کا کیک کاٹا گیا اور پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔بعد ازاں مہمانوں نے فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں میں مٹھائیاں تقسیم کرتے ہوئے انہیں یومِ آزادی کی مبارکباد دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments