اسسٹنٹ کمشنر صدر کا رورل ہیلتھ سینٹر چک 30 کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر صدر کا رورل ہیلتھ سینٹر چک 30 کا دورہ

طبی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ،انتظامی معاملات کے بارے بریفنگ

ٹھیکریوالا (نمائندہ دنیا )اسسٹنٹ کمشنر صدر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو نے رورل ہیلتھ سینٹر چک نمبر 30 کا دورہ کیا اور ہسپتال میں فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی، عملے کی حاضری، ادویات کی دستیابی اور دیگر انتظامی امور کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر عطاء المعنم نے اسسٹنٹ کمشنر کو ہسپتال میں موجود طبی سہولیات، ادویات کے ذخیرے ، مریضوں کو فراہم کی جانے والی خدمات اور انتظامی معاملات کے بارے میں بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ذوالقرنین وٹو نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرتے ہوئے مریضوں کے لیے دستیاب طبی سہولیات اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں ادویات کی دستیابی، عملے کی حاضری اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کو بھی چیک کیا۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو علاج معالجے کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...