ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی کی تقریب

 ایف ڈی اے سپورٹس کمپلیکس میں یوم آزادی کی تقریب

آزادی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد، یوم آ زادی کا کیک بھی کاٹا گیا

فیصل آباد (سٹی رپورٹر) فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے زیر اہتمام یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں ایف ڈی اے سٹی کے سپورٹس کمپلیکس میں ایک پروقار، رنگا رنگ اور ملی جذبے سے بھرپور تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری تھے ، جبکہ ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، مختلف ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز، سپورٹس کمپلیکس انتظامیہ، ممبران اور ان کے اہل خانہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب کا آغاز جشن آزادی کا کیک کاٹنے سے ہوا، جبکہ ملی نغموں اور قومی ترانوں نے شرکاء کے جذبئہ حب الوطنی کو مزید جلا بخشی۔ یوم آزادی کی مناسبت سے گرلز اور بوائز ٹیموں کے درمیان آزادی کپ باسکٹ بال کے دلچسپ مقابلے بھی منعقد ہوئے ، جن میں کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔اس موقع پر سپورٹس کمپلیکس کو قومی پرچموں، سبز ہلالی جھنڈیوں اور غباروں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جس سے پورا ماحول قومی رنگ میں رنگا ہوا نظر آیا۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے فاتح ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...