25 اگست تک عشرہ احیائے سنت تربیتی نشستیں:حافظ امین

 25 اگست تک عشرہ احیائے سنت تربیتی نشستیں:حافظ امین

اختتامی تقریب میں تمام مسالک کے مدارس کے طلبہ کاتقریری مقابلہ ہوگا

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث فیصل آباد سٹی کے زمہ داران کا ربیع الاول میں دروس قرآن وحدیث کے انعقاد کے سلسلے میں اجلاس مرکزی امیر فیصل آباد سٹی پروفیسر حافظ امین الرحمٰن ساجد کی زیرصدارت اور پروفیسر ابوبکر فاروقی سینئر نائب ناظم سٹی کی زیر نگرانی مرکزی دفتر امین پور بازار میں ہوا۔ ابوبکر جمیل گریوال ناظم تبلیغ مرکزیہ فیصل آباد سٹی نے تلاوت،نائب ناظم تبلیغ مولانا حنیف عاجز نے درس حدیث دیا۔ بعد ازاں امیر محترم نے بتایا کہ 25 اگست تک عشرہ احیائے سنت بقائے امت کے عنوان پرشہر کی مرکزی مساجد میں دس تربیتی نشستیں ہونگی۔

تمام ذمہ داران اپنے اپنے حلقوں میں اسی عنوان کے تحت دروس قرآن وحدیث کرائیں جس میں رسول رحمت للعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنتوں کی اہمیت بیان کی جائے تاکہ ہماری زندگی میں عملی طور پر بہتری ۔ اس سلسلے میں فیصل آباد میں آگاہی مہم چلااکر سنت کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے گا۔ 25اگست کو مرکزی دفتر امین پور بازار میں ہی احیائے سنت بقائے امت کے عنوان پر تمام مسالک کے مدارس کے طلبہ کاتقریری مقابلہ کروایا جائے گا اور اختتامی تقریب ہوگی۔ اجلاس میں ناظم مالیات حافظ منظور الٰہی ، حافظ شاہد اشرف،عبداللہ اسد،عمران سلفی،بلال ثاقب،ڈاکٹر عبدالرزاق ظہیر، بلال مدنی، حافظ جہانگیر،جاوید اقبال ،عارف ساجد،خالد محمود امرتسری،ارشد تارڑ،سعید فاروقی، قاری عبد الحفیظ،طلحہ ثنا الحفیظ،احمد حجازی،عبدالسلام صدیقی،عثمان شاکر، زبیر ، ڈاکٹر طیب،نعمان رؤف ودیگر احباب شامل تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...