سول ڈیفنس کی ورکشاپ ،شرکا کوابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی

سول ڈیفنس کی ورکشاپ ،شرکا کوابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) سول ڈیفنس آفیسر محمود گل کی زیرنگرانی شورکوٹ روڈ پر پٹرولیم کمپنی میں تربیتی ورکشاپ ہوئی۔۔۔

 شرکا کو پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور میں بطور وارڈن رجسٹریشن کے طریقہ کار سے آگاہ کیا گیا ، انہیں ابتدائی طبی امداد اور آگ بجھانے کے عملی طریقوں کی تربیت بھی دی گئی ۔ محمود گل نے کہا کہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے عوام اور اداروں کے کارکنوں کی تربیت وقت کی اہم ضرورت ہے ،سول ڈیفنس کی جانب سے مختلف اداروں اور صنعتی یونٹس کے کارکنوں کو مرحلہ وار تربیت دینے کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...