ضلع ٹوبہ میں معیاری سکواش کورٹ نہ ہونے پرکھلاڑیوں کومشکلات
ٹوبہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں معیاری سکواش کورٹ موجود نہ ہونے پر نوجوان کھلاڑی اپنی سرگرمیاں جاری رکھنے سے محروم ہو رہے ہیں۔
ضلع کونسل کی عمارت میں ماضی میں سکواش کھیل کیلئے سہولت فراہم کی گئی تھی جہاں کھلاڑی باقاعدگی سے پریکٹس اور مقابلوں کی تیاری کرتے تھے ، بعدازاں مذکورہ جگہ پر جم کلب منتقل کر دیا گیا، سہولت ختم ہو گئی،کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ ٹوبہ میں سکواش کا ٹیلنٹ موجود ہے ، مناسب سہولیات نہ ہونے پرنوجوان اس کھیل میں اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے سے محروم ہیں، کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع ٹوبہ میں سرکاری سطح پر سکواش کمپلیکس قائم کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments