جامعہ محمدی شریف میں بارہ روزہ مجالسِ سیرت کا آغاز
ڈاکٹر ضیا الحق کا نبی کریم ؐ کی سفارتکاری اور عالمی تعلقات پر سیر حاصل خطاب
چنیوٹ،بھوانہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا) جامعہ محمدی شریف میں رحمت للعالمین اتھارٹی کے علاقائی مرکز کے زیرِ اہتمام بارہ روزہ مجالسِ سیرت کا آغاز ہو گیا ۔ اس سلسلے کی پہلی نشست میں پروفیسر ڈاکٹر ضیاالحق وائس چانسلر یونیورسٹی آف ناروال نے خصوصی شرکت کی۔صدرِ جامعہ صاحبزادہ قمر الحق ضیائی نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔ اس موقع پر ڈاکٹر ضیا الحق نے رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وآلہ وسلم کی سفارتکاری اور بین الاقوامی تعلقات کے موضوع پر سیر حاصل خطبہ پیش کیا۔ تقریب کے دوران انہوں نے جامع مسجد (جدید)جامعہ آباد کا دورہ کیا اور جامعہ کے جاری نئے منصوبوں کا جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسیب سرور بھی ہمراہ تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments