عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ

 عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کی سکیورٹی یقینی بنانے کا فیصلہ

جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر غور

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اخلاق اللہ تارڑ کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں 8 ربیع الاول کو چہلم حضرت امام حسینؓ اور 12 ربیع الاول عید میلادالنبی ﷺ کے جلوسوں کے حوالے سے سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں جلوسوں کے روٹس، سکیورٹی، ٹریفک مینجمنٹ، صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے مذہبی تقریبات کے پرامن انعقاد اور امن و امان کے قیام کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ جلوسوں کے روٹس اور حساس مقامات پر مؤثر اور فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے جائیں گے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک نے کہا کہ مذہبی ایام کے دوران امن و امان کا قیام ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور تمام انتظامات باہمی رابطے اور مؤثر حکمت عملی کے تحت مکمل کیے جائیں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...