آزادی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ،چار ٹیموں نے حصہ لیا
گرلز میں ایف ڈی اے سٹی اور بوائز میں کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس فاتح
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایف ڈی اے ) کے زیر اہتمام جشنِ آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی میں آزادی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا، جس کے بوائز مقابلوں میں کریسنٹ سپورٹس کمپلیکس جبکہ گرلز مقابلوں میں سپورٹس کمپلیکس ایف ڈی اے سٹی کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ٹورنامنٹ کے مہمانِ خصوصی ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھر ی تھے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے قیصر عباس رند، چیف انجینئر مہر ایوب، منیجر سپورٹس کمپلیکس رضوانہ کمال، اسسٹنٹ منیجر طارق نذیر اور دیگر افسر بھی موجود تھے ۔بوائز اور گرلز کی مجموعی طور پر چار ٹیموں نے ٹورنامنٹ میں حصہ لیا۔ کھلاڑیوں نے بھرپور جوش و خروش، کھیل کے جذبے اور بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا، جبکہ مقابلے انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز ثابت ہوئے ۔میچز کے آغاز سے قبل ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری سے تمام ٹیموں کے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا۔ انہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ کھیل نوجوان نسل میں نظم و ضبط، برداشت، ٹیم ورک، قائدانہ صلاحیتوں اور مثبت سوچ کو فروغ دینے کا مؤثر ذریعہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت مند معاشرے کی تشکیل اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے کھیلوں کا فروغ ناگزیر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments