12 ربیع الاول:شہر میں 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار سکیورٹی پر مامور
ضلع بھر میں 143جلوس اور 20محافل ہوں گی ، واک تھرو گیٹس نصب کیے جائینگے
فیصل آباد (سٹی رپورٹر) سی پی او فیصل آباد تنویر حسین کی ہدایت پر 12 ربیع الاول کے حوالے سے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا۔ ضلع بھر میں 143 جلوس اور 20 محافل منعقد ہوں گی، جن کی سکیورٹی کے لیے 3 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے جائیں گے ۔ جلوسوں اور محافل کے داخلی راستوں پر شرکا کی مکمل چیکنگ کے لیے واک تھرو گیٹس نصب کیے جائیں گے ۔ جلوسوں کے راستوں اور محافل کے مقامات پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔ ایلیٹ فورس اور محافظ سکواڈ کی ٹیمیں جلوسوں کے ہمراہ گشت کریں گی جبکہ کیمروں کی مدد سے روٹس کی نگرانی کی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments