ڈی سی نعمان صدیق کا ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا دورہ
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی کمشنر محمد نعمان صدیق نے گورنمنٹ ٹیچنگ ہسپتال غلام محمد آباد کا تفصیلی دورہ کیا۔
سسٹنٹ کمشنر سٹی اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، علاج معالجے ، ادویات کی دستیابی اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس بھی ہوا، جس میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہسپتال کے انتظامی امور، طبی سہولیات، مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر نے مختلف وارڈز کا دورہ کرکے زیر علاج مریضوں کی عیادت کی، ان کی خیریت دریافت کی اور علاج معالجے سمیت فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے بارے میں براہ راست معلومات حاصل کیں۔ انہوں نے ادویات کی دستیابی اور مریضوں کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی دریافت کیا۔محمد نعمان صدیق نے ہسپتال میں صفائی ستھرائی کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے مختلف شعبوں میں صفائی کا معیار مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کو معیاری علاج، بروقت طبی سہولیات اور بہتر نگہداشت کی فراہمی یقینی بنائی جائے جبکہ تمام شعبوں میں صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments