مختلف مقامات پر 2خواتین اورکم عمرلڑکے سے زیادتی
تھانہ جھمرہ کے علاقے ، تھانہ رضا آباد اور غلام محمد آباد میں زیادتی کے واقعات
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مختلف مقامات پر 2خواتین اورکم عمرلڑکے کو زیادتی کانشانہ بنادیاگیا،تفصیلات کے مطابق تھانہ جھمرہ کے علاقے میں (ک )نامی شادی شدہ خاتون گھر سے باہر نکلی۔ جسے راستے سے ہی ملزم نے مبینہ طور پر اغواء کر لیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم اور مغویہ کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ادھر تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے حامد نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے مبینہ طور پر اس کی 17 سالہ بیٹی کو اغوا کرلیا اور اپنے ساتھ نامعلوم مقام پر لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ دریں اثنا تھانہ غلام محمد آباد کے علاقے محلہ رشید آباد میں انور نامی شہری نے مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اس کا 11 سالہ بیٹا پانی بھرنے کے لئے گھر سے گیا۔ جس نے راستے سے ہی ملزم نے قابو کر لیا اور مبینہ طور پر اپنے ساتھ لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments