ذہنی معذوربیٹے کے کلہاڑی سے وار، والدین زخمی

ذہنی معذوربیٹے کے کلہاڑی سے وار، والدین زخمی

ملزم یاسر گرفتار ، والدادریس تشویشناک حالت پرالائیڈ ہسپتال ریفر

گو جرہ(نمائندہ دنیا)نواحی گاؤں میں مبینہ طورپر ذہنی معذوربیٹے نے کلہاڑی کے وار کرکے معمرماں باپ کو شدید زخمی کر دیا۔چک نمبر248گ ب کے یاسر نے اپنے 55سالہ والدادریس اور52سالہ والدہ روت بی بی پر کلہاڑ ی سے حملہ کر دیا۔ زخمیوں کو فوری تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعدادریس کو مخدوش حالت پرالائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیا گیا۔ملزم بارے بتایا جاتاہے کہ اسکا ذہنی توازن درست نہیں ۔ذرائع کے مطابق تھانہ صدر پولیس نے ملزم کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کر دی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...