گھی وآئل کی تیاری کیلئے سپلائی 550 کلو چربی برآمد
فوڈاتھارٹی کی چنیوٹ میں کارروائی،ملزم گرفتار،رکشہ ضبط،مقدمہ درج
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی راجہ منصور احمد کی ہدایت پر چنیوٹ کے ختم نبوت چوک میں کارروائی کرتے ہوئے چربی اور آلائشوں سے غیر معیاری کوکنگ آئل اور گھی تیار کر کے فروخت کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ کارروائی کے دوران رکشہ کے ذریعے منتقل کی جانے والی 550 کلو چربی برآمد کر کے ضبط کر لی گئی جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا اور رکشہ بھی پولیس کی تحویل میں لے لیا گیا۔
ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق لیبارٹری ٹیسٹنگ کے دوران برآمد شدہ مواد میں میٹانیل ڈائی نامی خطرناک کیمیکل بھی پایا گیا۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ جانوروں کی چربی اور آلائشوں سے حاصل کردہ آئل کو صرف بائیو ڈیزل اور صابن بنانے کی صنعت میں استعمال کرنے کی اجازت ہے ، اسے کسی صورت خوراک کی تیاری میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ فوڈ اتھارٹی عوام کی صحت سے کھیلنے والے عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments