سولر پینل اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری کیلئے معاہدہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او آفس چنیوٹ میں تقریب کے دوران ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف اور مہر منظور ٹیوب ویل اینڈ سولر انرجی کے پروپرائٹر نے معاہدے پر دستخط کیے۔
اس ایم او یو کے تحت چنیوٹ پولیس کے تمام اہلکاروں کو سولر پینل اور متعلقہ مصنوعات کی خریداری پر 20 فیصد خصوصی رعایت فراہم کی جائیگی۔اس موقع پر ڈی پی او ڈاکٹر نوید عاطف کا کہنا تھا کہ پولیس اہلکاروں اور انکی فیملیز کی فلاح و بہبود ہماری اولین ترجیح ہے۔ ملازمین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام تر ضروری اور ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جاتا رہے گا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments