ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات پر جائزہ اجلاس
سمندری(نمائندہ دنیا)ڈینگی سے بچاؤ اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اسسٹنٹ کمشنر قمرمحمود منج کی زیر صدارت میونسپل کمیٹی میں اجلاس ہوا۔
محکمہ صحت اور میونسپل کمیٹی کے ملازمین نے شرکت کی۔ انسدادِ ڈینگی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسروں و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ڈینگی کے خاتمہ کیلئے فیلڈ سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے ، لوگوں کو گھروں، دکانوں اور کاروباری مراکز میں پانی کھڑا نہ ہونے دینے کے حوالے سے بھرپور آگاہی دی جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments