آر پی او نے میٹرک میں نمایاں کامیابی پر انعامات دیئے
ابوبکر بھٹی ،فاطمہ طاہر کی دفتر بلاکر حوصلہ افزائی ، ملازمین کے مسائل حل کاحکم
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا نے میٹرک رزلٹ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنیوالے طلبہ کی حوصلہ افزائی کی ۔ انہوں نے ترجمان ریجنل پولیس آفیسر انسپکٹر ڈاکٹر رضوان کے بیٹے ہونہار طالبعلم ابوبکر بھٹی اور آر پی او سکواڈ میں تعینات کانسٹیبل طاہر کی بیٹی فاطمہ طاہر کو شاندار تعلیمی کارکردگی پر اپنے دفتر مدعو کیا۔ انکی محنت، لگن اور کامیابی کو سراہتے ہوئے انہیں تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعامات سے نوازا۔آر پی او نے اس موقع پر کہا ایسے اقدامات کا مقصد پولیس ملازمین کے بچوں کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے سازگار ماحول اور مواقع فراہم کرنا ہے۔ آر پی او سہیل اختر سکھیرا کی زیرصدارت پولیس لائنز فیصل آباد میں اجلاس بھی ہوا ۔ ایس ایس پی آپریشنز عمران احمد، ایس ایس پی انویسٹی گیشن احمد نواز شاہ، ٹائون ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ آر پی او نے خطاب کرتے ہوئے پولیس افسروں و اہلکاروں کے مسائل حل کیلئے احکامات جاری کیے ، پولیس کو کارکردگی بہتر بنانے کیلئے ہدایات جاری کیں اور کہاکہ منشیات فروشوں،جواریوں ، اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے اقدامات تیز کیے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments