الائیڈ ہسپتال II کیلئے 3 واٹر پلانٹس اور 6 چلرز کا عطیہ
فاطمہ وارڈ، علی وارڈ اور ویٹنگ ایریا میں پینے کے پانی کی سہولت فراہم کر دی گئی
فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)الائیڈ ہسپتال II کو انجمن انسدادِ منشیات کی جانب سے مخیر حضرات کے تعاون سے 3 واٹر پلانٹس اور 6 واٹر چلرز عطیہ کیے گئے ہیں، جن کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے ڈپٹی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر محمد عمران، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق، جنرل سیکرٹری انجمن انسدادِ منشیات آمنہ اکرم، ڈی ایم ایس ڈاکٹر ذوالقرنین، ڈاکٹر علی رضا، محمد افضل جالندھری اور دیگر کے ہمراہ واٹر پلانٹس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر طوبیٰ سمیت دیگر ڈاکٹرز و عملہ بھی موجود تھا۔مخیر حضرات کے تعاون سے فراہم کیے گئے واٹر پلانٹس فاطمہ وارڈ، ویٹنگ ایریا اور علی وارڈ میں نصب کیے گئے ہیں، جہاں زیرِ علاج مریضوں اور ان کے لواحقین کو صاف پینے کا پانی میسر ہوگا۔اس کے علاوہ ہسپتال کے مختلف حصوں میں 6 واٹر چلرز بھی نصب کیے گئے ہیں، جس سے مریضوں، لواحقین اور ہسپتال آنے والے افراد کو پینے کے صاف اور ٹھنڈے پانی کی سہولت حاصل ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments